بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
وَ عَلَى اللّٰهِ
فَتَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
السلام علیکم ورحمةالله
وبرکاته..
اللہ تعالی ہی پر ”توکل“ کرو... اگر
تم ایمان والے ہو....
وَ عَلَى اللّٰهِ فَتَوَكَّلُوْۤا
اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ (المائدہ ۲۳)
ایمان والوں کو اللہ تعالی ہی پر
”توکل“ کرنا چاہیے...
وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ
الْمُؤْمِنُوْنَ (التوبہ ۵۱)
ایمان والوں کی لازمی صفت یہ ہے کہ
وہ اللہ تعالی پر ہی ”توکل“ کرتے ہیں...
وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
(الانفال ۲)
حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ
عنہما سے روایت ہے کہ.....
”حسبنا الله ونعم الوكيل“.....وہ
کلمہ ہے جسے حضرت سیدنا ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا جب انہیں آگ میں
ڈالا گیا....اور حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب ان سے کہا گیا
کہ....لوگ آپ کے خلاف اکٹھے ہو کر تیاری کر چکے ہیں تو آپ ان سے ڈر جائیں (اور
پسپائی اختیار کرلیں)......(صحیح بخاری)
حسبنا الله ونعم الوكيل.....یہ
”توکل“ کی دعاء ہے....یہ ”توکل“ کا اعلان ہے...اور یہ ”توکل“ کا نعرہ ہے....ترجمہ
اس کا یہ ہے...
اللہ تعالی ہمارے لئے کافی ہے اور وہ
بہترین وکیل ہے...
”توکل“ کے معنی اللہ تعالی کو اپنا
”وکیل“ بنانا....اللہ تعالی کو اپنا ”وکیل“ سمجھنا....اور اللہ تعالی کو اپنا ”وکیل“
ماننا......ہمارے معاشرے میں ”وکیل“ کا لفظ تھوڑا چھوٹا ہو گیا ہے...کیونکہ ہمارے
ہاں کالے کوٹ والے ”ایڈوکیٹ“ کو وکیل کہتے ہیں....حالانکہ عربی میں ”ایڈوکیٹ“ کو
”وکیل“ نہیں ”محامی“ کہتے ہیں....یعنی آپ کے مؤقف اور مقدمے کی حمایت کرنے
والا....اور اس کے حق میں دلائل دینے والا....وہ خود کوئی فیصلہ نہیں کر
سکتا....جبکہ حقیقی ”وکیل“ وہ ہوتا ہے جو مکمل مدد کرتا ہے...پورا پورا کام بناتا
ہے اور فیصلہ کرتا ہے....اللہ تعالی سے دعاء کریں کہ وہ ہمیں ”توکل“ نصیب فرما
دے...”توکل“ اللہ تعالی کے مقرب بندوں کی لازمی صفت ہے...اور ”توکل“ میں دو چیزیں
ہوتی ہیں...ایک ”تفویض“ کہ دین و دنیا کا ہر معاملہ اللہ تعالی کے سپرد کیا
جائے...اور دوسرا ”اعتماد“ کہ اللہ تعالی پر مکمل یقین ہو اور اعتماد ہو کہ وہ میرا
کام بنا دے گا....
”توکل“ کو سمجھنے کی کوشش کریں...کیونکہ
یہ ایمان کی تکمیل کے لئے لازمی صفت ہے...اور یہ انسان پر توفیق اور ترقی کے راستے
کھول دیتی ہے...
بِسْمِ اللّٰهِ تَوَکَّلْتُ عَلَی
اللّٰهِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰهِ......وَ كَفٰى بِاللّٰهِ
وَكِیْلًا....
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول
الله