بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
”توکل علی اللہ“ پانے کی
دعائیں
السلام علیکم ورحمةالله
وبرکاته..
اللہ تعالی پر ”توکل“ کرنے والوں نے
کتنے....بڑے بڑے کام کر لئے...انہوں نے اللہ تعالی کی قدرت اور طاقت پر یقین
کیا...پھر اس طاقت کو اپنے ساتھ لیا تو دنیا کی ہر چیز ان کے سامنے چھوٹی ہو
گئی......... جب کہ ”توکل“ نہ کرنے والے....چھوٹے چھوٹے مسائل میں ہی الجھے رہ
گئے....حضرت شیخ شبلی رحمہ اللہ تعالی کے پاس ایک شخص آیا اور شکوہ رونے دھونے لگا
کہ میرے اہل و عیال بہت زیادہ ہیں....(ان کے لئے رزق کہاں سے لاؤں گا؟)... حضرت
شیخ نے فرمایا....تم ایسا کرو کہ گھر جا کر ان تمام افراد کو گھر سے نکال دو جن کا
رزق اللہ تعالی کے ذمہ نہیں ہے.... سبحان اللہ! کیسے عجیب انداز سے ”توکل“ سکھایا
کہ....جب اللہ تعالی نے ہر کسی کے رزق کو اپنے ذمہ فرما دیا ہے تو پھر....... اللہ
تعالی پر یقین کرو، بھروسہ کرو...اور اس فضول فکر کو دل سے نکال دو..........”توکل
علی اللہ“ ایک عظیم نعمت ہے....اس نعمت کو سمجھنے اور پانے کے لئے خصوصی دعاء کا
اہتمام کرنا چاہیے....اس کے لئے چند دعائیں ملاحظہ فرمائیں...
(۱) بعض روایات میں آپ صلی اللہ
علیہ وسلم کی یہ دعاء منقول ہے....
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِمَّنْ
تَوَکَّلَ عَلَیْکَ فَکَفَیْتَہُ وَاسْتَھْدَاکَ فَھَدَیْتَہُ وَاسْتَغْفَرَکَ
فَغَفَرْتَہٗ
ترجمہ؛ یا اللہ مجھے ان میں شامل
فرما جنہوں نے آپ پر ”توکل“ کیا پھر آپ ان کے لئے کافی ہو گئے....اور جنہوں نے آپ
سے ہدایت مانگی تو آپ نے انہیں ہدایت عطاء فرما دی اور جنہوں نے آپ سے مغفرت مانگی
تو آپ نے انہیں بخش دیا......(الزھد لابن ابی الدنیا)
(۲) حسبنا اللہ و نعم
الوکیل......
ترجمہ: اللہ تعالی ہمارے لئے کافی
ہیں اور وہ بہترین وکیل (کارساز) ہیں.....یعنی ہر کام پورا پورا بنانے
والے..........یہ قرآنی دعاء ہے...اور اسکی برکات اس قدر زیادہ ہیں کہ ایک پوری
کتاب اس پر لکھی جا سکتی ہے.... توکل حاصل کرنے کے لئے یہ دعاء نسخہ اکسیر ہے........باقی
دعائیں اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ تعالی....
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول
الله