بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
”توکل علی اللہ“ سمجھنے کے
تین طریقے
السلام علیکم ورحمةالله
وبرکاته..
اللہ تعالی پر مضبوط ”یقین“ ہو تو
”توکل“ خود بخود نصیب ہو جاتا ہے...پھر بہت بڑے بڑے کام آسان ہو جاتے ہیں...”توکل“
کو سمجھنے اور پانے کے تین آسان نسخے سمجھ لیں...
(۱) اللہ تعالی سے مستقل دعاء کا
معمول بنائیں کہ....وہ ہمیں ”توکل“ نصیب فرما دے....وہ ہمیں ”توکل“ سمجھا
دے....اور ہمیں ”متوکل علی اللہ“ بنا دے.... اس کے لئے کچھ دعائیں ان شاءاللہ
مکتوب میں بیان کر دی جائیں گی....
(۲) قرآن مجید میں ”توکل“ کا
”بیان“ بہت سی جگہوں پر موجود ہے....ہر وہ آیت مبارکہ جس میں ”توکل“ کا حکم یا
تذکرہ ہو....اس کی تفسیر پڑھیں اور سمجھیں.......قرآن مجید ہر بات بہترین اور
مضبوط سمجھاتا ہے....جب ہم ”توکل“ والی ساری آیات کو سمجھ لیں گے تو ان شاءاللہ ہمیں
”توکل“ کا معنی اچھی طرح معلوم ہو جائے گا....اور اسے پانے کی تدبیر بھی ہاتھ آ
جائے گی...اگر قرآن مجید کے بغیر صرف ”تصوف“ اور ”اخلاق“ کی کتابوں میں ”توکل“ کے
معنیٰ پڑھیں گے تو الجھ کر رہ جائیں گے....
(۳) اللہ تعالی کے متوکل بندوں
کے حالات پڑھیں....ان کے کامیاب ”توکل“ کے واقعات پڑھیں....یہ واقعات کئی کتابوں
میں مل جاتے ہیں....خصوصا حضرت امام غزالی رحمہ اللہ تعالی نے بہت سے واقعات احیاء
العلوم اور کیمیائے سعادت میں تحریر فرمائے ہیں.....ہم کمزور اور عاجز بندوں کا جو
دینی جہادی کام چل رہا ہے....وہ محض اللہ تعالی کے فضل اور رحمت سے چل رہا
ہے...اور یہ کام...اللہ تعالی پر ”توکل“ ہی سے آگے بڑھے گا....اور کامیاب
ہوگا........کیونکہ اللہ تعالی پر ”توکل“ نہ ہو تو ہر کام ناممکن نظر آتا
ہے.....اور اللہ تعالی پر اعتماد، بھروسہ یعنی ”توکل“ ہو تو بڑے سے بڑا کام بھی
بالکل آسان نظر آتا ہے....اسی لئے اس سال ”مہم“ کی ”دعاء“ میں ”توکل“ کا سؤال اور
”توکل“ کا اعلان ہے....
بِسْمِ اللّٰهِ تَوَکَّلْتُ عَلَی
اللّٰهِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰهِ........وَ كَفٰى بِاللّٰهِ
وَكِیْلًا.......
کوشش ہوگی کہ.........”توکل“ کی
دعائیں....اور ”آیات توکل“ کی مختصر تفسیر مکتوب میں آتی رہے.....ان شاءاللہ
تعالیٰ.....اللہ تعالی آسان فرمائیں، قبول فرمائیں........
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول
الله