بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
وَتَوَكَّلْ
عَلَى الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِ
السلام
علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ
تعالی پر یقین...اللہ تعالی پر اعتماد...اللہ تعالی سے حسن ظن اور اللہ تعالی کے
لطف و کرم پر نظر......ان سب چیزوں کو دل و دماغ میں لیکر کوئی کام کرنے کو ”توکل
علی اللہ“ کہتے ہیں...صیغہ ”تَوَكَّلۡ“
کی اگلی آیت سورۃ الشعراء میں ہے:-
وَتَوَكَّلْ
عَلَى الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِ o
الَّذِیْ يَرٰىكَ حِيْنَ تَقُوْمُ o
وَتَقَلُّبَكَ فِی السّٰـجِدِيْنَ o
(الشعراء ۱۱۷تا۱۱۹)
ترجمہ:
اور آپ توکل کیجئے اس پر جو غالب، مہربان ہے...جو آپ کو جب آپ تہجد کے لئے اٹھتے
ہو دیکھتا ہے...اور نمازیوں کے ساتھ آپ کے رکوع و سجود کو بھی دیکھتا ہے.....
ایک
بندے کے پاس...اللہ تعالی کے احکامات کو پورا کرنے کے لئے...سب سے بڑی طاقت کون سی
ہے؟ وہ طاقت ہے اللہ تعالی پر اعتماد...اللہ تعالی پر بھروسہ...اور اللہ تعالی سے
مدد مانگنا...اسی لئے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم فرمایا کہ:-
”
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِ “
آپ
بھروسہ کریں اس اللہ تعالی پر جو غالب ہے، زبردست ہے اور مہربان ہے...پچھلی آیات
میں حکم فرمایا تھا کہ...اپنے قریبی رشتہ داروں کو اللہ تعالی سے ڈرا کر دین کی
دعوت دیں...اور ایمان والوں کے لئے نرمی اختیار فرمائیں...اور نافرمانوں سے کہہ
دیں کہ میں تمہارے کرتوتوں سے بری ہوں...یہ سارے کام آپ کے لئے آسان ہو جائیں گے
جب آپ اللہ تعالی پر بھروسہ رکھیں گے...وہ زبردست غالب بھی ہے اور مہربان
بھی...اور آپ کا ہر عمل اس کے سامنے ہے...وہ آپ کو کسی وقت اکیلا، تنہا اور بے بس
نہیں چھوڑے گا...اسمیں ”مقام توکل“.....دین کی وسیع محنت ہے اور شان توکل...اللہ
تعالی کی خصوصی، طاقتور اور مہربان توجہ کا نصیب ہونا ہے...(گزارش) آج مغرب سے
رمضان المبارک کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ان شاء اللہ...حجاز وغیرہ میں آج
آنے والی رات رمضان کی چاند رات ہوگی...استقبال رمضان کا اہتمام کریں...پہلی رات
دو رکعت میں سورہ الفتح پڑھیں...جماعت میں جو ”حفاظ کرام“ ہیں وہ ”قرآن مجید“ ضرور
سنائیں...جماعتی کام کو قرآن مجید سے محرومی کا بہانہ نہ بنائیں...روزے، تراویح،
دیگر محنتوں اور مہم میں اللہ تعالی پر ”توکل“ اور بھروسہ کریں...اور اللہ تعالی
پر کامل یقین کے ساتھ رمضان المبارک میں داخل ہوں...بندہ آپ سب سے اپنے لئے (حسب
سہولت) دعاء کی درخواست کرتا ہے...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله