بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مہم کی ایک جھلک

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کی ”تکبیر“ یعنی ”بڑائی“ بیان کرنے سے...”مسلمان“ کا ایمان مضبوط ہوتا ہے...اس کے دل کی اصلاح ہوتی ہے...”غیر اللہ“ کی عظمت اس کے دل سے نکل جاتی ہے...اس کے مزاج میں ”تواضع“ پیدا ہوتی ہے...وہ ”تکبر“ جیسے موذی مرض سے دور ہوتا ہے...اور اسے بہت زیادہ اجر و ثواب ملتا ہے....

...اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ کبیرا...

”تکبیر“ کی دو قسمیں ہیں... ایک ”تکبیر مطلق“ یہ پورے عشرہ ذی الحجہ میں ہر وقت اور ہر مقام پر پڑھی جا سکتی ہے...اس ”تکبیر“ کا بہت اجر و ثواب ہے...کوشش کریں زیادہ سے زیادہ اس کا ذخیرہ جمع کر لیں...

اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ

اور دوسری ”تکبیر مقید“ ہے...وہ نو ذی الحجہ کی فجر سے تیرہ ذی الحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد واجب ہے:-

”اَللّٰهُ أَكْبَرُ،اَللّٰهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ“

* الحمدللہ ”نفل قربانی“ مہم اچھی جا رہی ہے...اس مہم کی عجیب برکات ہیں جس نے بھی اس میں اب تک حصہ ڈالا ہے...اس کے لئے اگلے سال کی واجب اور نفل قربانی آسان ہوگئی ہے...اس مہم کی برکت سے آپ ان کی دعوت کر سکتے ہیں جن کی زیارت بھی قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے...یعنی اللہ تعالی کے راستے کے غازی...اور وہ جن کے گھروں سے شہداء قبول کئے گئے...اور وہ جو پورے دین کی محنت میں مگن ہیں...ماشاءاللہ، لا قوۃ الا باللہ.....ولا حول ولا قوۃ الا باللہ...

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله