بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

ایک حدیث

ایک واقعہ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی اس شخص کے سارے گناہ مٹا دیتے ہیں..وہ ”صدق دل“ سے ”ایمان“ قبول کر لے..حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے
ان الاسلام یھدم ما کان قبلہ(صحیح مسلم)
ترجمہ: بلا شبہ اسلام پچھلے سارے گناہ گرا دیتا ہے....
   (حدیث مبارکہ) 
حدیث شریف میں آیا ہے کہ.....آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے دوران بچوں کو قتل کرنے سے سخت منع فرمایا.....کسی نے عرض کیا:
”او لیس ابناؤھم اولاد المشرکین“
یا رسول اللہ! کیا یہ بچے مشرکوں کی اولاد نہیں ہیں؟....
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
اولیس خیارکم اولاد المشرکین
ترجمہ: کیا تم میں سے بہترین لوگ مشرکین کی اولاد نہیں ہیں؟
یعنی مشرکین کی اولاد میں ”ایمان والے“ پیدا ہو سکتے ہیں..بڑے بڑے عظیم صحابہ کرام کے والدین مشرک تھے...
   (ایک واقعہ)
ہمارے ایک استاذ محترم ”نو مسلم“ تھے...اسم گرامی تھا حضرت مولانا عبدالرحیم منہاج...وفات پا چکے ہیں..رحمۃ اللہ علیہ..وہ عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے..عیسائیت پڑھی اور ”پادری“ بن گئے..پندرہ سال ”پادری“ رہے..اللہ تعالی کی نظر کرم ہوئی..اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا..تھوڑا عرصہ تو اسلام  قبول کرنے کے باوجود دین سے دور رہے..پھر نظر کرم ہوئی تو دین پر عمل کا جذبہ پیدا ہو گیا..خصوصا نماز باجماعت..تکبیر اولی کے ساتھ..فرماتے ہیں ایک دن وضو میں کچھ تاخیر ہو گئی..میں وضو کے آخر میں تھا کہ اقامت شروع ھو گئی..میرے دل سے آہ نکلی اور میں تیزی سے وضو پورا کر کے تکبیر اولی پانے کے لئے لپکا..اسی ہنگام میں پتہ نہیں چلا اور سامنے وضو خانے کی ایک دیوار آگئی..میرے ہاتھ اس پر پڑے تو ٹیڑھی ہو کر گرنے لگی..میں اسے چھوڑ کر دوسرے راستے سے مسجد داخل ہو گیا..
نماز کے بعد شور مچ گیا کہ دیوار کیسے ٹیڑھی ہوئی...میں ڈر کے مارے خاموش بیٹھا رہا..
نو مسلم کا پاک صاف دل..پھر اس میں نماز کا جذبہ اور دیوانگی..ایسے میں کوئی دیوار کیا..پہاڑ بھی سامنے آجائے تو وہ بھی زمین پر بچھ جائے گا... آج مسلمانوں نے ”دعوت ایمان“ کا عمل چھوڑ دیا ہے...حالانکہ یہ ”فرض“ عمل ہے..اور اس کی برکت سے وہ لوگ اسلام میں آتے ہیں..جو ہم سے زیادہ اسلام کی خدمت کر سکتے ہیں..اور ہم سے زیادہ طاقت کے ساتھ جہاد کر سکتے ہیں..کیونکہ وہ بہت کچھ کھو کر اسلام کو پاتے ہیں..اور اسلام لاتے ہی بالکل پاک صاف ہو جاتے ہیں..
والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله