بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مِنَ
الْمُكْرَمِیْنَ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی نے ”ختم نبوت“ کا تاج...اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنا
دیا ہے..اب ”دین اسلام“ کے بعد کوئی دین نہیں..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد کوئی نبی نہیں..اور ”مسلمانوں“ کے بعد..کوئی امت نہیں..یاد رکھیں..ہم مسلمان
”آخری امت“ ہیں..ہمارے بعد ”قیامت“ ہے..اور جب تک ہم ساری دنیا پر غالب نہیں ہو
جائیں گے ”قیامت“ نہیں آئے گی...
”یہودیت“
ختم ہو جائے گی...روئے زمین پر ایک یہودی بھی نہیں رہے گا..”عیسائیت“ ختم ہو جائے
گی..روئے زمین پر ایک عیسائی بھی نہیں بچے گا.....”صلیب“ ٹوٹ جائے گی..اور اسے خود
حضرت عیسی علیہ الصلٰوۃ والسلام توڑیں گے....یاد رکھیں..یہ سب کچھ قرآن مجید اور
احادیث صحیحہ میں آیا ہے...”سورہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے آغاز میں حتمی اور
قطعی اعلان ہو چکا ہے کہ....حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے بغیر...کوئی
کامیاب نہیں ہو سکتا..خواہ یہودی ہو..عیسائی ہو، بدھشٹ ہو.....یا مشرک اور مجوسی....اب
اس امت کا کام ہے کہ..دنیا کے ایک ایک انسان تک....دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پہنچا دے..آج دنیا میں کتنے ادارے..کتنی مشنریاں..اور کتنے ملک...باقاعدہ ”کفر“ کی
دعوت چلا رہے ہیں..مگر ایک بھی ”اسلامی ملک“ ایسا نہیں..جہاں کے حکمران..اسلام کی
دعوت دیتے ہوں..بلکہ ہمارے ممالک میں تو اسلام قبول کرنے پر طرح طرح کی قانونی
پابندیاں لگائی جاتی ہیں..اسلام کی دعوت دینا..اس دعوت کو پھیلانا..اور اس دعوت کی
خاطر جہاد کرنا..ہر ”اسلامی ریاست“ کی پہلی ذمہ داری ہے..ہمارے یہ حکمران اگر
اسلام کی دعوت دیتے تو اللہ تعالی ان کو......امن، عزت اور اجر عطاء فرماتے..انہوں
نے ”دعوت“ اور جہاد سے منہ موڑا تو ان پر.......خوف، بدامنی، محتاجی اور ذلت مسلط
کر دی گئی..اور خود ان میں سے اکثر کے دلوں سے......دین نکل گیا.....
مسلمانو!
سورہ یس پڑھو.....دعوت ایمان کی حقیقت سمجھ لو گے...اور تم پر......اللہ تعالی کی
رحمتوں اور برکتوں کے خزانے کھل جائیں گے....وہ دیکھو....شہر کے دور کنارے سے ایک
شخص دوڑتا ہوا آرہا ہے.....اور کہہ رہا ہے....اے لوگو! پیغمبروں کی بات مان لو...دین
میں داخل ہو جاؤ........کون ہے جو سورہ یس کے اس منظر کو دہرائے؟..........اور رب
تعالی کے ہاں”مُكْرَمِیْنَ“ میں سے بن جائے.........قرآن مجید....کوئی ”منظر“
بلاوجہ تو نہیں دکھاتا..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله