بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

اللہ،اللہ،اللہ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ،اللہ،اللہ....عجیب خبریں ہیں...اور عجیب ایمانی، معراجی مناظر.....

ہر ”منظر“...ہر دل سے شکر..اور آنکھوں سے آنسو..اتنا عظیم اور مہربان رب...اللہ،اللہ،اللہ...اتنی عظیم فتح....کٹر صہیونی کہہ رہے ہیں ہم ہار گئے...مگر”غامدی“ کہہ رہے ہیں...نہیں نہیں صہیونی نہیں ہارے..مسلمان ہار گئے ہیں..قربانی والے ”اہل غزہ“ کہہ رہے ہیں..ہم خوش ہیں، سرفراز ہیں، اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں..مگر ”غامدی“ رو رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ”غزہ“ والوں کو خوشی نہیں منانی چاہیے..انہوں نے کیا پایا ہے؟...

اندازہ لگائیں ان غامدیوں کی ”بے حسی“ خود پسندی ”جبت اور طاغوت پرستی“ کا....یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان خوش بھی ہوں تو...ان سے پوچھ کر ہوں.....اللہ،اللہ،اللہ...یااللہ! شکر ہی شکر آپ کا..حمد ہی حمد آپ کی....”غزہ“ کے مجاہدین کتنے پیارے لگ رہے تھے ماشاءاللہ، لا قوۃ الا باللہ...”حجامہ“ کراتے ہوئے ”بلیڈ“ کے کٹ کا درد ہی محسوس نہیں ہو رہا تھا..کیونکہ آنکھوں کے سامنے ”غزہ“ کی خبریں تھیں...

الحمدللہ ”رجب المحرم“ کی برکت ”امت مسلمہ“ کو خوب مل رہی ہے..مزید ”برکت“ کے حصول کے لئے ”حجامہ“ بھی کرا لیں..کل بروز منگل حجاز میں (۲۱) رجب ہے اور ”دیسی رؤیت“ کے مطابق....پرسوں بروز بدھ (۲۱) تاریخ ہے..اب اس مہینے ”حجامہ“ کے یہی دو دن باقی ہیں..اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ....

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله