بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مرحبا! سَیِّد صاحب

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی کا احسان...ماہِ رمضان...مبارک ہو اہل ایمان....

الحمدللہ ثم الحمدللہ..”سَیِّدصاحب“ تشریف لے آئے ہیں..رمضان المبارک کا مہینہ..تمام مہینوں کا ”سَیِّد“ یعنی ”سردار“ ہے..اور اسمیں موجود لیلۃ القدر..تمام راتوں کی ”سَیِّدہ“ ہے...

رمضان شریف تو پہنچ گیا..اللہ کرے ہم بھی..”رمضان المبارک“ تک پہنچ جائیں..ہاں! جو اللہ تعالی سے مانگے گا..رمضان کو سمجھے گا.....اپنی زندگی کے گزرنے کا احساس کرے گا..وہ ضرور ”رمضان المبارک“ کو حاصل کر لے گا ان شاء اللہ..وہ دیکھو! قبرستانوں تک میں رمضان المبارک کے نور اور سرور کے جلوے ہیں..مساجد کا تو کہنا ہی کیا..”میزان اعمال“ کو بھاری کرنے کا اس سے بہتر موقع اور کون سا ہوگا؟ بس ہم سب صرف ایک ”عمل“ کی پابندی کر لیں...اللہ تعالی نے شہنشاہی اعلان فرما کر دعوت دی ہے:

”..وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ..“

یعنی اگر تمہیں میری مدد، اعانت اور نصرت لینی ہو تو صبر اور نماز کے ذریعے لے سکتے ہو..سبحان اللہ! کتنی عظیم پیشکش ہے..کتنی قیمتی اور دلکش دعوت ہے کہ..نماز ادا کرو اور میری مدد لے لو..کتنا مفید اور اکسیر وظیفہ ہے..بس یقین نصیب ہو جائے..

رمضان المبارک ہم کیسے پائیں؟ روزانہ دو رکعت صلوٰۃ الحاجۃ ادا کر کے اللہ تعالی سے مدد مانگیں کہ..یا اللہ رمضان المبارک کے فیض، نور، بشارات اور برکات حاصل کرنے میں میری مدد فرمائیں..مجھے اس رمضان المبارک میں اپنی رحمت، مغفرت اور جہنم سے آزادی عطاء فرمائیں..رمضان المبارک کے صیام، قیام، اعمال اور معمولات آسان فرمائیں، قبول فرمائیں..اس رمضان المبارک میں میرے دل، میرے بدن، میرے دین، دنیا اور آخرت کی اصلاح فرمائیں........

ہم توجہ سے..نماز ادا کریں گے..اور ”اللہ الغنی“ کے سامنے فقیر و محتاج بن کر ہاتھ اٹھائیں گے تو رمضان المبارک ہم پر کھلتا جائے گا.. مہربان ہوتا جائے گا ان شاء اللہ..

 اظہار تعزیت

نامور، تاریخی اور عظیم دینی ادارے..جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے سانحہ پر دل کو صدمہ پہنچا....محترم حضرت مولانا حامد الحق حقانی صاحب جام شہادت نوش فرما گئے..

..انا للہ وانا الیہ راجعون..

..جامعہ حقانیہ..اور خانوادۂ حقانی سے قلبی تعزیت ہے..

یہ واقعہ بھی جہاد فی سبیل اللہ کے خلاف جاری کوششوں کا.....تسلسل ہے..

مگر اللہ تعالی کے نور کو کوئی نہیں بجھا سکتا..”جان“ تو ہے ہی ”جانے“ کے لیے....لیکن موذی قاتلوں کو سوائے ذلت اور ناکامی کے کچھ ہاتھ نہ آئے گا ان شاءاللہ...

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله