بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی ہمیں اپنا ”ذکر“ عطاء فرمائیں.....

”وَ لَذِكْرُ اللّٰهِ اَكْبَرُؕ

”اللہ تعالی کا ذکر سب سے بڑا ہے“

بے شک ”ذِكْرُ اللّٰه“ بہت عظیم نعمت ہے...”ذِكْرُ اللّٰه“ سے دلوں کا زنگ اُترتا ہے...دلوں کے تالے کھلتے ہیں...اور انسان کے نصیب جاگ جاتے ہیں....فرمایا....ہلاکت ہے اُن دلوں کے لئے جو سخت ہو چکے ہیں اور اللہ تعالی کے ذکر سے محروم ہیں...قرآن مجید نے ”ذِكْرُ اللّٰه“ کے بہت بلند فضائل اور مقامات بیان فرمائے ہیں...ذکر کرنے والوں کا ذکر اللہ تعالی فرماتے ہیں...اور ذکر کی برکت سے نصرت اور کامیابی ملتی ہے.....”تہاڑ جیل“ کی تاریکیوں میں ”ذِكْرُ اللّٰه“ کے نور کی روشنی اور ٹھنڈک کی ایک جھلک...اللہ تعالی نے اپنے فضل سے دکھائی...اسوقت ارادہ باندھ لیا کہ اگر اللہ تعالی نے رہائی عطاء فرمائی تو.....مجاہدین کرام کو ”اللہ اللہ“ کے ذکر کی دعوت دینی ہے...قرآن مجید نے خاص طور پر مجاہدین کو ”ذِكْرُ اللّٰه“ پر بلایا ہے...اور اس پر ان سے کامیابی کا وعدہ فرمایا ہے....الحمدللہ رہائی ملی...جماعت نصیب ہوئی تو ”دورہ نور“ کے نام سے ”ذِكْرُ اللّٰه“ کی مجالس شروع ہوئیں...کراچی تا خیبر.....دین کے دیوانے ”اللہ اللہ“ پکارنے جمع ہوتے...پھر یہ سلسلہ آگے بڑھا تو ضرورت محسوس ہوئی کہ....”تزکیہ نفس“ اور روحانی اصلاح اور ترقی کا مختصر نصاب بن جائے...اللہ تعالی کا فضل ہوا اور ”دورہ تربیہ“ نصیب ہوا....”سات دن روشنی کے جزیرے پر“ نامی کتاب نصیب ہوئی....”دورہ تربیہ“ آیا تو اس نے سب کو حیران کر دیا....الحمدللہ زندگیاں بدلنے لگیں...اور قلوب منور ہوئے...ایسے ایسے حالات، اثرات اور تأثرات سامنے آئے کہ دل بے اختیار پکار اٹھا..

”ذٰلِكَ مِنْ فَضْلِ اللّـٰهِ“

بے شک یہ سب کچھ اللہ تعالی کے فضل سے ہی ممکن ہے..اور واقعی اللہ تعالی کا ”ذکر“ سب سے بڑا ہے..”دورہ تربیہ“ پہلے صرف ایک جگہ ہوتا تھا..پھر الحمدللہ کئی مقامات پر ہونے لگا..صرف گزشتہ دو سال دو ماہ میں الحمدللہ ایک سو انیس (119) دورات تربیہ ہو چکے ہیں..جن سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد ماشاءاللہ تیرہ ہزار آٹھ سو چھپن (13856) ہے..

بندہ آپ سب کو اس مبارک دورے میں شرکت کی دعوت دیتا ہے..یقین جانیں آپ کو بہت فائدہ ہوگا..اور زندگی کا رخ سیدھا اور روشن ہو جائے گا....

ابھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں یہ دورہ...جامع مسجد سبحان اللہ بہاولپور میں ہوگا ان شاء اللہ..آپ سب کو شرکت کی دعوت ہے..

خواتین اس دورے کی کتاب..سات دن روشنی کے جزیرے پر..کا مطالعہ فرما لیں..اور اپنے گھر رہتے ہوئے یہ دورہ کر کے اپنے دل اور نفس کو کندن بنائیں...مہم میں شریک رفقاء...دوران سال اپنا سالانہ دورہ کریں.....اللہ تعالی میرے اور آپ کے دل کو...اپنا ”اسم مبارک“ ہمیشہ کے لیے نصیب فرمائیں.........

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله