بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مخلصین
کی محنت ضائع نہیں جاتی
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی ہم سب کو ”ایمان“ کی ”بہاریں“ دکھائیں....
آپ
نے شاید وہ کتاب پڑھی ہو..جو مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی الندوی
رحمہ اللہ تعالی نے تحریر فرمائی ہے..کتاب کا نام ہے:-
”
جب ایمان کی بہار آئی“
اگر
نہیں پڑھی تو کوشش کر لیں کہ ضرور پڑھیں..”برصغیر“ میں انگریز کے ناپاک تسلط کے
بعد ”کفر و جہالت“ کا جو طوفان آیا..وہ بہت شدید اور خطرناک تھا..انگریزوں اور
ہندوؤں کا ”اتحاد“ تھا..اور مسلمان ان کا نشانہ تھے..ظلم، جبر، بربریت اور طرح طرح
کے فتنے..مقصد بس ایک ہی تھا کہ..برصغیر سے اسلام ختم ہو جائے..اور مسلمان یا تو
ختم ہو جائیں..یا صرف نام کے مسلمان رہ جائیں....ان اندھیرے حالات میں لکھنؤ کے
مضافات ”رائے بریلی“ سے ایک شخص اٹھا.....اور اس نے ”کفر و جہالت“ کے طوفان کے
سامنے بند باندھ دیا..اللہ تعالی نے اپنے اس مخلص بندے سے بڑا عظیم کام لیا..اس
اللہ والے شخص کا نام ”احمد“ تھا..سیِّد خاندان سے تھے تو ”سید احمد“ کہلائے..پھر
بالاکوٹ میں ”شہید“ ہوئے تو نام اور کام پورا ہوا..اور ”سید احمد شہید“ کا نام قیامت
تک روشن ہو گیا..حضرت مولانا ابو الحسن ندوی رحمہ اللہ تعالی........حضرت سید احمد
شہید رحمہ اللہ تعالی کے خاندان سے تھے اور بڑے بلند پایہ مفکر، دانشور، عالم،
بزرگ اور ادیب تھے..انہوں نے اپنے ”پر اثر“ اور رسیلے قلم سے..حضرت سید صاحب کی
داستان دعوت و جہاد کو لکھا ہے..اصل کتاب تو عربی میں تحریر فرمائی....مگر اس کا
اردو ترجمہ بھی اپنی نگرانی میں کرایا...اور اس کا نام ”جب ایمان کی بہار آئی“..رکھ
دیا..انجان لوگ کہتے ہیں کہ حضرت سید صاحب نے کیا کام کیا؟....بس ایک جہادی لشکر
بنایا اور پانچ چھ سال میں یہ لشکر ختم ہو گیا....حالانکہ سید صاحب شہید کی تحریک..پورے
بر صغیر میں ”احیاء دین“ ”احیاء جہاد“ دعوت ایمان، حفاظت اسلام اور تجدید دین کی
تحریک تھی..بعد میں ان کی اسی تحریک سے..کئی بڑی بڑی مقبول تحریکوں نے جنم لیا...
دراصل
دعوت ایمان....اور جہاد فی سبیل اللہ یہ دونوں لازم ملزوم ہیں..اور انہی میں اس
امت کی عظمت، ترقی اور غلبے کا راز پوشیدہ ہے..
سید
صاحب کی محنت ضائع نہیں گئی..بلکہ اگلی صدیوں کو سنبھال گئی..اسی طرح ان
شاءاللہ......دین کے دیوانوں کی محنت بھی ضائع نہیں ہوگی..اللہ تعالی سے استقامت
مانگیں..ہمت کریں..اور اخلاص کے ساتھ مسلسل محنت میں لگے رہیں.......
رَبَّنَا
وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّاٙ
وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ
اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله