بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مُفید
اسباق
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی کا فضل اور احسان کہ..اس عظیم امت مسلمہ کو ”غزوہ بدر“ نصیب ہوا..
کوئی
اور ہے؟جس کے پاس ”غزوہ بدر“ ہو..کوئی نہیں...کوئی نہیں..یہ حضرت آقا محمد مدنی صلی
اللہ علیہ وسلم کی امت ہے..جس کے پاس ”غزوہ بدر“ ہے..اور اس ”غزوہ“کے سپہ
سالار..خود حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں..اس ”غزوہ“ نے امت مسلمہ کو
کیا کچھ دیا..اور کیا کچھ سکھایا اور سمجھایا..اسکی داستان بہت طویل ہے..آج صرف ان
”اسباق“ کا مختصر تذکرہ کریں گے جن کی موجودہ حالات میں امت کو ضرورت ہے..
(۱) ”غزوہ بدر“ اس بات کا واضح
اعلان ہے کہ..اسلام آچکا ہے یہ اب مٹ نہیں سکتا..مسلمان آچکے ہیں اب یہ ختم نہیں
ہو سکتے..ابوجہل کا لشکر اُس زمانے کی ایٹمی طاقت تھا جو بظاہر اس زمانے کے سارے
مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے کافی تھا....مگر پھر ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ کیا
ہوا....”غزوہ بدر“ آج بھی موجود ہے..قیامت تک موجود رہے گا..تو پھر اسلام اور
مسلمان بھی موجود رہیں گے..ایٹم بموں والے اپنی دھمکیاں..اپنے پاس رکھیں..(۲) ”غزوہ بدر“ یہ پیغام دیتا
ہے کہ..اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ وہ...قومیت اور عصبیت کے
بُت توڑ ڈالیں..اور ”کلمہ طیبہ“ کی بنیاد پر متحد ہوں..نہ قریشی، نہ ہاشمی، نہ
مہاجر، نہ انصار...میدان کے ایک طرف کلمہ طیبہ والے تھے..جبکہ دوسری طرف کلمہ طیبہ
کے مخالف..پھر جنگ ہوئی تو ”کلمہ طیبہ“ کے علاوہ سارے رشتے ٹوٹ گئے..کلمے والے قریشی..اپنے
رشتہ دار کافر قریشیوں سے ٹکرا گئے..قومیت اور عصبیت کا بت ٹوٹا تو اللہ تعالی نے
اُن مسلمانوں کو دنیا کا حکمران بنا دیا..وہ اپنے علاقے یا زبان کے خول میں رہتے
تو کبھی کامیاب نہ ہوتے..کبھی آگے نہ بڑھتے..آج مسلمانوں میں پھر ”قومیت“ اور ”عصبیت“
کا زہر بھرا جا رہا ہے..تاکہ انہیں غلام بنا کر رکھا جائے..”غزوہ بدر“ کو ماننے
والے کبھی اس سازش اور زہر کا شکار نہیں ہو سکتے..
(۳) غزوہ بدر...امت مسلمہ کو
سمجھاتا ہے کہ...جہاد میں کامیابی کے لیے..کفار کے برابر اسباب اور افراد ضروری نہیں
ہیں..بلکہ ”فدائی جذبہ“ ضروری ہے..اطاعت امیر ضروری ہے..اور اللہ تعالی پر ”توکل“
ضروری ہے....
یہ
تین چیزیں جس اسلامی لشکر کو نصیب ہو جائیں گی وہ لشکر..اعداد و شمار کے حساب کتاب
سے بلند ہو جائے گا..اور فاتح رہے گا..صدیاں گواہ ہیں کہ بالکل ایسا ہی ہوا...سینکڑوں
کے لشکر ہزاروں پر..اور ہزاروں والے لاکھوں پر غالب آئے...اور قیامت تک ایسا ہی
ہوتا رہے گا ان شاء اللہ..اللہ تعالی مجھے..اور ”مبارک مہم“ میں شریک ہر فرد
کو..غزوہ بدر، مجاہدین بدر اور شہداء بدر کی...روحانی، نورانی بابرکت نسبت نصیب
فرمائیں..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله