بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مَعْمُوْلَات عَشْرَۂ أَخِيْرَہ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی کے فضل سے ہی..ہر کسی کو خیر کے کاموں کی توفیق ملتی ہے..

(۱) الحمدللہ ثم الحمدللہ...گزشتہ چند دنوں میں...مزید چار خوش نصیب افراد...کفر و شرک سے توبہ کر کے....کلمہ طیبہ کی گواہی دے کر....مسلمان ہوئے ہیں..ماشاءاللہ.....اس نعمت پر جتنا شکر ادا کریں کم ہے..

اللہ تعالی ان کو ایمان اور دین پر استقامت عطاء فرمائیں..اور مقبول ”مؤمن“ بنائیں..

(۲) الحمدللہ ثم الحمدللہ.....”یوم بدر“ کا مقابلہ خوب رہا..شہداء کرام کے ایصال ثواب میں عجیب برکت رہی..کراچی والوں نے بھی انگڑائی لی..تقریبا سب ہی بہت اچھے رہے..الحمدللہ سب کے لیے دعائیں مانگیں ہیں..آپ سب کا شکریہ..اللہ تعالی ”بہاولپور“ اور اس کے آس پاس والوں کو بھی....نعمت مرکز..کی قدر مزید نصیب فرمائیں..

(۳) الحمدللہ ثم الحمدللہ.... کل بروز جمعہ چوتھے ”مدرسہ نورانیہ“ کا افتتاح ہے..اس بار نور کی شعاع..صادق آباد والوں کو نصیب ہوئی ہے..اُن کو مبارک ہو......الحمدللہ ”مدرسہ نورانیہ“ کی مزید شاخوں کے لیے بھی محنت کامیاب جارہی ہے...ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ..

(۴) اللہ تعالی کی رضا کے لیے....فی سبیل اللہ گھوڑے تیار کرنے کا حکم..قرآن مجید میں موجود ہے..مگر اس حکم سے شدید غفلت برتی جا رہی ہے..الحمدللہ ”دعوت“ قبول ہوئی..کراچی سے ایک اور گھوڑا....وقف للہ..آگیا..ان شاءاللہ ایک ہزار گھوڑوں کا ہدف..اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پورا ہوگا......

(۵) آخری عشرے کے لیے ”احباب“..معمولات مانگتے ہیں..”شہر رمضان“ میں کئی نصاب موجود ہیں..وہاں دیکھ لیں....ویسے اب ہر رات..دو رکعت میں ایک سو بار سورہ اخلاص (قل ھو اللہ احد) اور دو رکعت میں سورۃ الفتح...شروع کر دیں...جن سے اعمال میں زیادہ کوتاہی ہوئی ہے وہ ان دنوں یا راتوں روزانہ... ”صلوٰۃ التسبیح“ ادا کریں..باقی کلمہ طیبہ اور استغفار بارہ بارہ سو بار..اور درود شریف ایک ہزار بار.....اور سب سے بڑھ کر قرآن مجید کی تلاوت..رمضان میں قرآن...دلوں کے اوپر اترتا ہے..اور پکا دوست بنتا ہے..

الحمدللہ ”اعتکاف“ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں..بس آپ کا انتظار ہے..

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله