بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مقابلے
کے لئے”نُور“ موجود ہے
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی اُمت حضرت محمد....صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو..ہر جگہ بہترین ”قیادت“ نصیب
فرمائیں..چند ضروری باتیں عرض خدمت ہیں..
(۱) الحمدللہ آخری عشرہ شروع
ہو گیا ہے..آپ سب سے درد مندانہ گزارش ہے کہ جتنی بھی مصروفیت آجائے..اس عشرہ کی
کسی بھی فرض نماز کے بعد..دعاء مانگنا نہ بھولیں..نماز کے بعد...عاجزی سے ہاتھ
اٹھا لیں..سب سے پہلے اللہ تعالی سے اپنے لیے معافی اور مغفرت مانگیں..پھر غزہ اور
فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت اور نصرت کی دعاء مانگیں..اس کے بعد اپنی دینی، دنیوی
اور اخروی حاجات..مجاہدین کشمیر اور اپنی جماعت اور مہم کے لیے دعاء..جو افراد زیادہ
مشغول ہیں..وہ ان چار پانچ دعاؤں کو ہی پکا کر لیں..اگر آپ نے واقعی دل سے اس کا
اہتمام کیا تو بہت فائدہ ہوگا ان شاء اللہ..صہیونیوں پر اللہ تعالی کی مار
پڑے..انہوں نے بڑے غلط وقت میں مسلمانوں کو چھیڑا ہے..”غلط وقت“ ان کے لیے ہے
مسلمانوں کے لیے نہیں..مسلمانوں کے لیے تو یہ ”قُرب و مَحبت“ کا موسم ہے..اگر وہ
پوری طرح متوجہ ہوئے تو دشمنوں کا بیڑہ غرق ہو جائے گا ان شاء اللہ..
(۲) آخری عشرہ میں دو دعاؤں سے
بہت فیض اٹھائیں...
*
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی
*
اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ
کوشش
کریں کہ توجہ کے ساتھ تین تین سو بار روز یہ دعائیں نصیب ہو جائیں..جن کو یہ تعداد
زیادہ لگے وہ سو سو بار کر لیں..یا اکتالیس، اکیس یا سات بار....
تین
سو کے عدد سے نہ ڈریں..اللہ تعالی کے ایسے بندے اور بندیاں بھی ہمارے سلسلے میں
الحمدللہ موجود ہیں جن کو یہ تعداد بھی کم لگتی ہے..دراصل جو ذکر میں جتنی ”ترقی“
کرتا جاتا ہے اس کے ”وقت“ میں غیر معمولی برکت ہوتی چلی جاتی ہے..
(۳) قرآن مجید کی ہر سورۃ..ہر
آیت..ہر وقت ہر لمحہ سر آنکھوں پر..پھر بھی بعض سورتیں دن کی کہلاتی ہیں..اور بعض
رات کی..یعنی ان سورتوں کا فائدہ اس وقت زیادہ نصیب ہوتا ہے..آخری عشرہ میں رات
کو.....سورہ یس، سورہ ملک، سورہ الم سجدہ..سورہ واقعہ..سورہ مزمل....کا اہتمام
فرما لیں..اور دن کو..سورہ یس، سورہ الفتح، سورہ النبأ کا...اور...سورہ اخلاص..اور
مُعَوِّذَتَيْن کا دن کو بھی..اور رات کو بھی اہتمام.....جبکہ سورہ فاتحہ اور سورہ
بقرہ کی آخری دو آیات...بہت بڑا نور اور قوت کا خزانہ ہیں..جو اس مہم میں اس راز
کو سمجھ چکے ہیں وہ آگے آگے جا رہے ہیں..اور یہ راز ہر مسلمان کو پوری زندگی کام دیتا
ہے..اور قیامت کے دن بھی کام دے گا..
یاد
رکھیں ہر وقت ”اندھیروں“ کے حملے ہوتے رہتے ہیں..اللہ تعالی نے ان کے مقابلے کے لیے
”نور“ عطاء فرما دیا ہے.....اللہ تعالی ہمیں فائدہ اٹھانے والا بنا دیں..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله