بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
قیمتی
ترین موقع
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی نے ”دن رات“ میں ”پانچ نمازیں“ فرض فرمائی ہیں..فجر، ظہر، عصر، مغرب اور
عشاء..ہفتے میں کُل سات دن ہوتے ہیں..جمعہ، ہفتہ، اتوار، پیر، منگل، بدھ اور خمیس
(یعنی جمعرات)..اسطرح ہفتے میں کل پینتیس (35) نمازیں فرض ہیں..ان (35) نمازوں میں
سب سے افضل نماز کونسی ہے؟ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے:-
افضل
الصلوٰتِ عندَ اللهِ صلاۃُ الصبحِ يومَ الجمعۃِ في جماعۃٍ (البيهقي)
ترجمہ؛
اللہ تعالی کے نزدیک نمازوں میں سب سے افضل نماز....جمعہ کے دن کی ”نماز فجر“ ہے
جو جماعت سے ادا کی جائے...
چند
باتیں ملاحظہ فرمائیں..
(۱) محدثین کے نزدیک یہ روایت
”حدیث صحیح“ ہے..
(۲) فجر کی نماز جماعت کے ساتھ
ادا کرنا..خود ایک لازمی اور افضل عمل ہے..
(۳) مگر جمعہ کے دن کی ”نماز
فجر“ اگر جماعت سے ادا کی جائے تو اس کا اجر و ثواب، فضیلت اور روحانی
فوائد......بہت زیادہ ہیں..
(٤)
پورے ہفتے میں بس ایک ہی موقع ملتا ہے کہ..کوئی مسلمان سب سے افضل نماز ادا کر
لے..اگر کسی جمعہ یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا تو اب چھ دن انتظار کرنا ہوگا
کہ..دوبارہ یہ موقع ملے..اور اگر اس دوران موت آگئی تو زندگی کی آخری افضل نماز کا
موقع چھوٹ گیا..
(۵) جمعہ کے دن فجر کی جماعت
کا خاص اہتمام کرنا چاہیے..اور پہلے سے مسجد پہنچ جانا چاہیے..خواتین اپنے گھر میں
اول وقت یہ نماز ادا کر کے اجر حاصل کر سکتی ہیں..مغرب سے جمعہ شریف..مقابلہ حسن
اور مبارک مہم مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله