بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
امانتداری
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی کو ”امانتداری“ سے محبت ہے..”امانت داروں“ کو ہی اللہ تعالی نے اپنا ”رسول“
بنایا..اپنا ”نبی“ بنایا..آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے دشمن بھی..
”الصادق
الأمین“..
..کہتے
اور مانتے تھے....”الصادق “یعنی سچے اور ”الأمین“ یعنی امانتدار..”امانت“ کے
مقابلے میں ”خیانت“ ہے..”خیانت“ کرنے والے کو ”خائن“ کہتے ہیں..اور اللہ تعالی
”خائن“ سے نفرت فرماتے..
(۱)اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ
الْخَآىٕنِیْنَ (الانفال 58)
(۲)اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ
كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوْرٍ (الحج 38)
تاکید
کے ساتھ فرمایا کہ اللہ تعالی خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے..
”خیانت“
دراصل ”منافق“ کی صفت ہے..خیانت کرنے والا اس وقت خیانت کرتا ہے جب لوگ نہ دیکھ
رہے ہوں..گویا کہ وہ اللہ تعالی کے دیکھنے کو نعوذ باللہ کچھ نہیں سمجھتا..حالانکہ
اگر وہ مسلمان ہے تو وہ جانتا ہے کہ..اللہ تعالی اس کے ہر قول اور فعل کو دیکھ رہے
ہیں..”خیانت“ ایک مسلمان کو اللہ تعالی کے نزدیک ”بے اعتبار“ اور ”بے وزن“ بنا دیتی
ہے..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ”خیانت“ سے اللہ تعالی کی پناہ مانگا کرتے
تھے..الحمدللہ ”انفاق فی سبیل اللہ مہم“ جاری ہے..ایمان والے مرد اور خواتین..مکمل
اعتماد کے ساتھ اپنا مال آپ کے سپرد کرتے ہیں..ایسے وقت میں ہمیں ان کے مال کی ایک
ایک پائی کی حفاظت کرنی ہے..اور ایمان اور امانتداری پر قائم رہنا ہے..اور خیانت
سے اللہ تعالی کی پناہ مانگنی ہے..
الحمدللہ
”جماعت“ کے ساتھیوں کی ”امانتداری“ کی برکات خوب ظاہر ہو رہی ہے..دین کے بلند ترین
شعبے سے لیکر..دین کے ہر اہم شعبے پر مثالی پیش رفت اور ترقی دیکھنے میں آرہی
ہے..اسی ہفتے ماشاءاللہ چھبیس (26) نئے علماء کرام کی تشکیلات ہوئی ہیں..مدرسہ
نورانیہ کی تیسری شاخ کے افتتاح کا اعلان ہو چکا ہے..اور مزید کئی شاخیں افتتاح کے
لیے بالکل تیار ہیں..
ماشاءاللہ
یہ سب کچھ اللہ تعالی کا فضل اور اللہ تعالی کی محبت ہے..ورنہ ایسے کاموں میں
سالہاسال لگ جاتے ہیں..”رباط الخیل وقف“ کا کام بھی جاری ہے..اور مدرسہ سیدنا ابو
قتادہ رضی اللہ عنہ کی تیسری شاخ میں گھوڑے دوڑنا شروع ہو چکے ہیں..غلبۂ دین اور
دعوت ایمان کا کام ان سب سے بڑھ کر ہے..اچھے برے معاشی حالات آتے رہتے ہیں..مگر ایمان
اور امانتداری کو مضبوطی سے تھامنے والے ہی..دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله