بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مُسْتَفِیدینْ
دو
لاکھ.. ستائیس ہزار
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی ہم سب کو صحت، عافیت اور شفاء نصیب فرمائیں...
صحیح
بخاری اور مسلم کی روایت ہے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے..
”إِنَّ
أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ“
ترجمہ؛
بلا شبہ ”حجامہ“ سب سے مثالی (یعنی بہترین) علاج ہے..
اور
”ترمذی“ کی صحیح حدیث میں آیا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات
فرشتوں کی جس جماعت سے بھی گزرتے تو وہ فرشتے عرض کرتے!!
”مُرْ
أُمَّتَكَ بالحِجَامةِ“ (ترمذی)
یا
رسول اللہ! اپنی امت کو حجامہ کا حکم فرمائیں....
ہم
جب طالب علمی کے زمانے..یہ احادیث مبارکہ پڑھ رہے تھے تو..دور دور تک ہمارے ماحول
میں ”حجامہ“ کی سہولت موجود نہیں تھی.....یعنی ”علم“ موجود تھا مگر عمل
مفقود..حالانکہ علم تو ہوتا ہی عمل کے لیے ہے..”عمل“ کی غیر موجودگی کی وجہ سے یہ
”حدیث“ بھی صحیح نہ سمجھ سکے کہ ”حجامہ“ کی کیا فضیلت ہے اور کیا فوائد؟..سالہا
سال بعد سننے میں آیا کہ کچھ اللہ کے بندے اس عظیم سنت اور نعمت کو پاکستان لے آئے
ہیں..ان سے رابطہ ہوا اور انہیں مرکز آنے اور کچھ ساتھیوں کو ”حجامہ“ سکھانے کی
دعوت دی..الحمدللہ جماعت کے چار افراد نے ”حجامہ“ سیکھا..تب جماعت نے اللہ تعالی
پر توکل کرتے ہوئے....کرامات اور فوائد سے بھری اس ”سنت“ کے نور کو پھیلانے کا
فیصلہ کیا...جماعت پر چونکہ اللہ تعالی کا ہاتھ ہوتا ہے تو الحمدللہ نقد نصرت نصیب
ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں ”حجامہ“ کی خوشبو پھیل گئی..یہ بھی جماعت
پر اللہ تعالی کے فضل اور احسانات میں سے ایک احسان ہے کہ صرف گزشتہ دو سالوں
میں...دو لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو سات (227507) افراد نے.......جماعت کے زیر
انتظام ”حجامہ“ کرایا...ان افراد کو ”جماعت“ کے حجامہ اطباء نے ساڑھے بارہ لاکھ سے
زیادہ کپ لگائے.....
حجامہ
کے اس عمل کے دوران سنت کی عجیب کرامات اور عجیب واقعات کا ظہور ہوا.....جماعت کی
طرف سے ”حجامہ“ پر ایک کتاب بھی شائع کی گئی اور اس وقت پورے ملک میں
الحمدللہ..مرد اور خواتین اطباء کی تعداد تین سو سے اوپر ہے..اللہ تعالی کا مزید
فضل یہ ہوا کہ....جماعت سے سیکھ کر جانے والے کئی افراد نے بیرون ممالک میں
بھی.......حجامہ کی باقاعدہ ترتیب شروع کر دی ہے..والحمدللہ رب
العالمین..ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ..
دو
سال کی کار گزاری آپ کے سامنے پیش کر دی..جبکہ یہ مبارک عمل الحمدللہ...پندرہ سال
سے بھی زائد عرصہ سے جاری ہے..اللہ تعالی قبولیت اور ترقی عطاء فرمائیں..
...وَاعْفُ
عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ
وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا
فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله