بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
منزل
قریب آرہی ہے
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
تعالی....اپنی شان، عالی شان کے مطابق...”جہاد کی فرضیت“ کا فتویٰ جاری کرنے
والے...علماء کرام کو ”جزائے خیر“ عطاء فرمائیں..
مفتی
أعظم شیخ الاسلام حضرت مولانا تقی عثمانی مدظلہ العالی کا ”بیان“...ماشاءاللہ لا
قوۃ الا باللہ...یہ بیان اپنی مثال آپ ہے..یہ ”بیان“ علم، جذبۂ صادقہ اور درد دل
کا ”مُرَقَّعْ“ ہے..مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی منیب الرحمن صاحب نے بھی دو ٹوک،
واضح اور علمی انداز میں گفتگو فرمائی....”جہاد کی فرضیت“ کا یہ فتویٰ کوئی معمولی
کام نہیں...لوگ کہتے ہیں ”فتویٰ“ سے کیا ہوتا ہے؟...بابا بہت کچھ ہوتا ہے..اگر
”فتویٰ“ کچھ نہ ہوتا تو پھر ملحدوں اور غامدیوں کے ہاں اس پر ماتم کیوں برپا
ہے؟..ہر ”ملحد“ اور ”غامدی“ اس ”فتویٰ“ پر چیخ رہا ہے، چلا رہا ہے..یہ ”فتویٰ“
دراصل ”اہل غزہ“ کی قربانی اور عزیمت کا نتیجہ ہے..اور اس ”فتویٰ“ کے مبارک اثرات
ضرور ظاہر ہوں گے..کیونکہ یہ ”فتویٰ“ حق ہے، برحق ہے..اور ”حق“ جب آتا ہے تو
”باطل“ بھاگنے لگتا ہے..مسلمانوں کا ”زوال“ ایک دم نہیں ہوا..مشرق و مغرب میں ہماری
شاندار حکومتیں اور سلطنتیں تھیں...پھر زوال کے اسباب ایک ایک کر کے آتے گئے اور
بالآخر ”مسلمان“ مغلوب اور کمزور ہو گئے..اب دوبارہ ”عروج“ بھی فوراً اور ایکدم نہیں
آئے گا..مگر الحمدللہ عروج کے اسباب آنا شروع ہو چکے ہیں..”جہاد“ کی فرضیت کا یہ
دو ٹوک ”فتویٰ“ بھی انہی اسباب میں سے ایک ہے..الحمدللہ جو مسلمان خوش نصیب اور
مؤمن ہیں..وہ اس ”فتویٰ“ کے بغیر بھی ”جہاد فی سبیل اللہ“ میں لگے ہوئے تھے..اور
جو بد نصیب دنیا پرست ہیں..وہ اس ”فتویٰ“ کے بعد بھی ”جہاد“ پر نہیں نکلیں گے..مگر
خود اس طرح کے ”فتویٰ“ کا آجانا..اور اتنے بڑے علماء کرام کی طرف سے آنا...اُمت
مسلمہ کے لیے ایک بڑی نعمت اور کامیابی ہے..اور یہ شیاطین، منافقین اور اہل وسوسہ
کی ایک بڑی ”ناکامی“ ہے..مبارک ہو ان کو جو جہاد میں قربان ہو گئے..مبارک ہو ان کو
جو سالہا سال سے ”جہاد“ کی صدائیں لگا رہے ہیں..مبارک ہو ان کو جنہوں نے ”دعوت
جہاد“ کی پاداش میں زخم کھائے..جیلیں کاٹیں، پابندیاں جھیلیں..مبارک ہو ان کو جو
ہر موسم میں ”حی علی الجہاد“ کی آواز لگاتے رہے..اور اس کی خاطر ہر ستم سہتے
رہے....
آج
الحمدللہ...اُمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ”اخیار“ اور ”اکابر“ بھی وہ فرما
رہے ہیں..جسے خاک و خون میں لت پت یہ دیوانے ہمیشہ گاتے رہے:-
..نَحْنُ
الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدًا(صلی اللہ علیہ وسلم)
عَلٰى
الجِہَادِ مَا بَقِينَا أَبَدًا...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله