بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
*مُھم کا حُسْن الخِتَامْ*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی کا شکر، بے حد شکر کہ..ہمیں اپنے
فضل سے..”مساجد للہ مہم“ عطاء فرمائی....کہاں ہم اور کہاں ”مساجد للہ“؟....جتنا
شکر ادا کریں کم ہے..الحمدللہ رب العالمین..
کل بروز بدھ..اس مبارک مہم کا آخری دن ہے..کل
مغرب کی اذان کے ساتھ یہ مہم مکمل ہو جائے گی ان شاءاللہ...اہل دل فرماتے ہیں
کہ...خاتمہ اچھا تو سب کچھ اچھا..حضور اقدس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اس کے لیے دعاء بھی تلقین فرما دی ہے..
اللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي
الْأُمُورِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ
الْآخِرَةِ......
اس دعاء کے مستقل اہتمام کے بہت عظیم فوائد ہیں...خصوصا
یہ کہ اچھے اعمال، اور اچھے تعلقات کا خاتمہ اور اختتام اچھا ہوتا ہے..حضور اقدس
صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے..
”إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِيْمِ“
(بخاری)
ترجمہ: اعمال کا دارومدار اور اعتبار ان کے
اختتام پر ہے..خاتمہ اچھا تو عمل مقبول..خاتمہ خراب تو عمل برباد..
کل ہماری ”مساجد للہ“ مہم کا اختتام ہے..بندہ
نے اللہ تعالی سے التجاء کی ہے کہ..مہم کا آخری دن ہم سب کے لیے پچھلے تمام دنوں
سے بہتر ہو...اور ارادہ کیا ہے کہ:-
(۱) کل فجر کے بعد ایک ”مصلیٰ“ مزید جمع
کراؤں گا ان شاءاللہ..
(۲) کل ان شاءاللہ ایک ہزار بار ان تمام
مسلمانوں کے لیے استغفار کروں گا جو کل ”مساجد للہ مہم“ میں دل کے بخل سے آزاد ہو
کر....اپنی سعادت سمجھ کر..اپنا مال پیش کریں گے...آپ یقین کریں کہ نہ آپ کا مال
کم ہوگا..نہ ختم ہوگا..اور جن کا مال اللہ تعالی اپنے گھر کی تعمیر کے لیے قبول
فرمائیں..ان کے لیے دعاء اور استغفار کرنا میرے لیے سعادت ہے..
(۳) کل ان شاءاللہ چار رکعات نماز ادا کر
کے..ان کا ثواب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہدیہ کروں گا..اور دعاء
مانگوں گا کہ اللہ تعالی دین کے دیوانوں کو کل ایسی محنت اور کامیابی نصیب فرمائیں
کہ پرسوں جب کار گزاری آئے تو..اللہ تعالی خوش ہوں..اور دشمن حیران و پریشان
ہوں..اور اللہ تعالی جماعت کو دین اور جہاد کی ناقابل شکست طاقت..اور شہداء کرام
کے شاندار انتقام کی توفیق عطاء فرمائیں..اور اللہ تعالی ہماری جماعت کو..اپنی
پسندیدہ اور محبوب جماعت بنائیں اور اس کی ہر محنت خالص اپنی رضا کے لیے قبول
فرمائیں.....
اللہ تعالی کل مجھے ان تینوں کاموں کی توفیق
عطاء فرمائیں..اور ہمیں اس مہم کا ”حسن خاتمہ“....اور موت کے وقت زندگی کا ”حسن
خاتمہ“ نصیب فرمائیں..
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله