02.10.2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

قافلے کا شکریہ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی....اہل غزہ..اور ان کے تمام ”معاونین“ کی ”خصوصی نصرت“ فرمائیں..رات جو مناظر اور خبریں سامنے آتی رہیں...وہ بڑی دردناک، عبرتناک اور قابل نفرت تھیں..”گلوبل صمود فلوٹیلا“ پر صہیونی طاعونی چوہے حملہ آور ہو گئے..اللہ تعالی اس قافلے کے ہر ہر فرد کی حفاظت فرمائیں...

رات ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ ”صہیونی“ پوری انسانیت کے ”دشمن“ ہیں..دودھ کے ڈبے ہاتھ میں اٹھا کر..خوفناک سمندری سفر طئے کرنے والوں کے ساتھ..کیا کوئی ”انسان“ ایسا سلوک کر سکتا ہے؟..نیتن یاہو اور اس کی فوج ”انسان“ نہیں..ایک ”سرطان“ ہیں..ناسور ہیں..ساری دنیا کو ”غزہ“ کے مجاہدین اور شہداء کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے.....اس ”ناسور“ کی حقیقت دنیا پر کھول دی ہے..اور کروڑوں، اربوں انسانوں کے دلوں میں..صہیونیوں کے لیے وہ نفرت بھر دی ہے جس کے وہ حقدار تھے...

اللہ تعالی محترم مشتاق احمد (سابق سینیٹر) کو عظیم جزائے خیر عطاء فرمائے..انہوں نے ”حقیقی مسلمان“ ہونے کا ثبوت دیا..جہاد فی سبیل اللہ سے وابستہ افراد کو تو نہ ویزے ملتے ہیں..اور نہ انہیں کوئی سفر کرنے دیتا ہے..انہیں یہ سہولت حاصل ہوتی تو پھر ”فلوٹیلا“ کی شکل ہی کچھ اور ہوتی..بہرحال جو لوگ نکل سکے انہوں نے واقعی بڑا اور قابل تحسین کام کیا ہے..اس قافلے کو روکنا خود اسرائیل کی شکست ہے..وہ اب سائے سے بھی ڈرتا ہے..

یہ قافلہ رک گیا تو کیا ہوا؟ابھی اور قافلے نکلیں گے ان شاءاللہ...بہت بڑے بڑے قافلے..اور سارے قافلے ہمیشہ غیر مسلح نہیں ہوں گے کہ کوئی گن دکھا کر ان کے ہاتھ اونچے کرا سکے..

مسلم حکمران....قرآن مجید میں ”یہودیوں“ کو پڑھ لیں..ان کی عہد شکنی کی داستانیں دیکھ لیں..انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کے یہ قاتل.....اس قابل نہیں کہ انہیں اپنے ملکوں میں گھسنے دیا جائے..یا ان کے وجود کو تسلیم کیا جائے..صمود فلوٹیلا والوں کا شکریہ! انہوں نے اپنی قربانی سے......یہودیوں کے لیے زمین مزید تنگ کر دی ہے....

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله