بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

المؤمنات ایمان

والی خواتین اپنا مقام اور کام سنبھالیں

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی نے اعلان فرما دیا ہے کہ..

الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ (التوبہ۷۲)

ترجمہ: ”مؤمن مرد اور مؤمنہ عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں“...

یعنی ایک جماعت ہیں..اور اس جماعت کے پانچ کام ہیں..ان آیات سے پہلے اللہ تعالی نے اس جماعت کی ضرورت سمجھائی اور ارشاد فرمایا کہ..

اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُهُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ (التوبہ۶۸)

کہ منافق مرد اور منافقہ عورتیں ایک دوسرے کے ہم مقصد، ہم مشن اور ساتھی ہیں..اور یہ دونوں مل کر پانچ کام کرتے ہیں (۱) یہ خود کو مسلمان کہتے اور کہلواتے ہیں مگر ان کے دل اسلام سے مطمئن نہیں ہوتے..ان کی زبان کچھ ہوتی ہے..اور عمل کچھ ہوتا ہے...(۲) یہ گناہوں اور برائیوں کو پھیلاتے ہیں اور انکی دعوت دیتے ہیں..(۳) یہ نیکیوں سے روکتے ہیں خصوصاً جہاد فی سبیل اللہ سے..(۴) یہ مال کے لالچی اور حریص ہوتے ہیں، جہاد پر اور دین پر نہ خرچ کرتے ہیں اور نہ کسی کو خرچ کرنے دیتے ہیں..(۵) جہاد کی سخت مخالفت اور دشمنی کرتے ہیں..اسلامی معاشرے کے اندر گھسے ہوئے اس طبقے کے شر سے مسلمان کیسے بچ سکتے ہیں تو....اگلی آیات میں سمجھا دیا گیا کہ...ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں دین کی بنیاد پر ”ایک جماعت“ بن جائیں....اس طرح وہ اللہ تعالی کی رحمت، جنت اور رضا کے مستحق ہو جائیں گے اور کفار و منافقین کے شر سے محفوظ رہیں گے..

اب ہر مسلمان ان دونوں طرح کی آیات میں غور کر کے اپنا مقام اور اپنا کام تلاش کر سکتا ہے..حضرت امام ابن حبان رحمہ اللہ تعالی نے دونوں طرح کی آیات کا بہترین خلاصہ نکالا ہے..

(۱) منافق مرد اور عورتیں نیکی سے روکتے ہیں، برائی کی طرف بلاتے ہیں جبکہ مؤمن مرد اور عورتیں نیکی کا حکم کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں..

(۲) منافق مرد اور عورتیں نماز میں سستی کرتے ہیں جب کہ مؤمن مرد اور عورتیں نماز قائم کرتے ہیں..(۳) منافق مرد اور عورتیں زکوٰۃ میں بخل کرتے ہیں جبکہ مؤمن مرد اور عورتیں کھلے دل سے زکوٰۃ ادا کرتے ہیں..(۴) منافق مرد اور عورتیں جہاد سے دور رہتے ہیں، پیچھے رہتے ہیں جب کہ مؤمن مرد اور عورتیں جہاد میں نکلتے ہیں جہاد کی خدمت کرتے ہیں..(۵) جب اللہ تعالی کی طرف سے جہاد کا حکم آتا ہے تو منافق خود بھی نہیں نکلتے دوسروں کو بھی روکتے ہیں جب کہ مؤمن بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیتے ہیں..

(گزارش) منافق مرد اور عورتیں اپنے کام پر زور شور سے لگے ہوئے ہیں تو مؤمن مرد اور عورتیں دین، ایمان، جہاد اور حفاظت اسلام پر.. ایک دوسرے کا تعاون کیوں نہیں کرتے؟ ایک جماعت کیوں نہیں بنتے؟ مؤمنین کی طرح...مؤمنات کو بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنا ہوں گی.....تب فتوحات کے دروازے کھلیں گے ان شاءاللہ..

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله