22.01.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مُسکراتا
میدان
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
والوں کی شان بڑی بلند ہوتی ہے...حضرت امام معروف کرخی قدس سرہ کا اسم گرامی آپ نے
سنا ہوگا....امام ذھبی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ وہ.......عَلَمُ الزُّھاد اور
”برکۃ العصر“ تھے....یعنی زاہدوں کے سردار...اور زمانے کی برکت...کسی نے حضرت امام
احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ...معروف کرخی ”کم علم“ ہیں...امام صاحب نے
فرمایا! معروف تو وہ سب کچھ پا چکے ہیں جو ”علم“ سے حاصل کیا جاتا ہے...یہ ساری
بات اس لیے لکھی کہ آج خود کو اور آپ سب کو حضرت الشیخ معروف الکرخی رحمۃ اللہ علیہ
کا ایک فرمان سنانا ہے..آپ فرمایا کرتے تھے..”اللہ تعالی اپنے جس بندے کے ساتھ ”خیر“
کا ارادہ فرماتے ہیں..اس پر ”عمل“ کا دروازہ کھول دیتے ہیں..اور ”جھگڑے“ کا دروازہ
بند کر دیتے ہیں..اور جس بندے کو (اس کے گناہوں کی وجہ) ”شر“ میں ڈالنا چاہتے ہیں
اُس پر عمل کا دروازہ بند کر کے جھگڑے کا دروازہ کھول دیتے ہیں “...
اب
ایک نظر سوشل میڈیا پر ڈالیں...جھگڑے ہی جھگڑے، بحث ہی بحث، نامناسب لفاظی.....بے
مقصد تحریریں، گالیاں، الزامات....اور دوسری طرف دیکھیں ماشاءاللہ ”آیات جہاد“ کے
تفسیری دورے....تیر اندازی کی مہکتی خوشبو..مؤمنات کے روحانی مجامع، خوشی سے
ہنہناتے گھوڑے...اور سب سے بڑھ کر اونچے پہاڑوں پر....اسلام کا سب سے اونچا فریضہ...والحمدللہ
رب العالمین...
بھائیو!
اور بہنو! عمل، عمل اور عمل..دیکھو ”وَ الْعَصْرِ“ کی تلوار ہماری ”عمر“ کاٹ رہی
ہے..”اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ“ کی لاٹھی ہمیں بیدار کر رہی ہے...کفار و
منافقین کے بس میں ہوتا تو وہ قرآن مجید سے آیات جہاد نکال دیتے..مگر قرآن مجید....”حفاظت
الہی“ میں ہے..اور اللہ تعالی اس کے لیے جن کو استعمال فرماتے ہیں...وہ زمین کے
چاند ستارے ہیں..ماشاءاللہ ”آیات الجہاد“ کی تفسیر کے ستر(۷۰) اساتذہ ہو چکے ہیں..سچی
بات ہے کہ ان کی زیارت بھی باعث سعادت و اجر ہے..ان اساتذہ کو بھی.......آنسوؤں
بھرا شکر ادا کرنا چاہیے...اور بار بار کرنا چاہیے...وہ ماشاءاللہ ایٹم بموں کا
اور زمانے کے طاغوت کا مقابلہ کر رہے ہیں.....صوبائی اور ضلعی منتظم بھائیوں
سے....ذاتی گزارش ہے کہ...تفسیر کے آخری مرحلے کے لیے ایسی جاندار محنت کریں
کہ.....اندھیرا چھٹ جائے اور غزوہ بدر کا آسمان مسکرانے لگے...”میدان بدر“ جب
مسکراتا ہے تو....اللہ تعالی راضی ہوتے ہیں..اور حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ
وسلم خوش ہوتے ہیں.....
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
