14.02.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مبارک
نتیجہ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
تعالی مجھے اور آپ کو ”یقین“ کی نعمت نصیب فرمائیں...اللہ تعالی پر یقین...حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر یقین...اللہ تعالی کی باتوں پر یقین...اللہ تعالی کے
وعدوں پر یقین...آخرت پر یقین...
”نَصْرٌ
مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ“
تھوڑی
سی توجہ فرمائیں...سورہ الصف آیت (۱۰) میں..اللہ
تعالی بڑے پیار سے ہمیں ”کامیاب تاجر“ بننے کی دعوت دے رہے ہیں...اے ایمان والو! کیا
تمہیں ایک ایسی تجارت نہ بتاؤں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچا دے گی....آہ! دردناک!
درد! آہ عذاب!
کیا
آپ نے کبھی دنیا کا درد دیکھا ہے؟ کتنا سخت ہوتا ہے؟ تو پھر آخرت کا درد کیسا
ہوگا؟ دنیا کا کوئی ”بزنس“...کوئی تجارت..عذاب اور درد سے نہیں بچا سکتی..بڑے بڑے
ارب پتی تاجر روز درد اٹھاتے ہیں..مگر جو ”تجارت“ اللہ تعالی سمجھا رہے ہیں وہ یقینا
دردناک عذاب سے بچائے گی...وہ تجارت کیا ہے؟ فرمایا ایمان لے آؤ اور اپنی جان اور
مال کو ”جہاد فی سبیل اللہ“ میں لگا دو...پھر کیا ہوگا؟...سمجھایا کہ پھر تم پر دنیا
اور آخرت کے انعامات کے دروازے پورے پورے کھول دیے جائیں گے (۱) تم خیر حاصل کر لو گے (۲) تمہیں سارے گناہوں سے معافی
اور مغفرت مل جائے گی (۳) تمہیں
خوبصورت پانی کے کناروں والی جنت ملے گی (۴) بڑے زبردست محلات اور کوٹھیاں ہمیشہ کے لیے
تمہارے نام ہو جائیں گی...(۵) تمہیں
اصل کامیابی ملے گی........واہ! ماشاءاللہ، سبحان اللہ...جان اور مال جہاد پر
لگانے کے اتنے زیادہ.....اور اتنے بڑے انعامات؟..فرمایا! یہی نہیں ایک اور چیز بھی
ملے گی....اور اسی دنیا میں ملے گی..اور وہ چیز تمہیں پسند بھی بہت ہے..اور وہ ہے:
”نَصْرٌ
مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ“
”اللہ
تعالی کی مدد.....اور فوری فتوحات“
...اللہ
تعالی کا پکا وعدہ...اللہ تعالی کا سچا وعدہ...اللہ تعالی کا میٹھا وعدہ...
اس
آیت مبارکہ کو....ہر کوئی اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے..جبکہ حقیقت میں یہ
”جہاد فی سبیل اللہ“ کا انعام ہے...جان اور مال کی قربانی کا انعام ہے...حضرات
صحابہ کرام نے مکمل یقین کیا...اور پوری جان...اور سارا مال لگا دیا...پھر کیا
تھا؟ وہ دیکھتے ہی دیکھتے اللہ تعالی کی نصرت سے ”فاتح عالم“ بن گئے....اسی مبارک
عمل..اور اسی مبارک نتیجے کی یاد دہانی کے لیے..اور اسکی برکت سمیٹنے کے لیے ہم
اپنی ادنی سی مہم میں پڑھ رہے ہیں...
...نَصْرٌ
مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ...
یا
اللہ ”یقین“ نصیب فرما!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
