بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مقابلۂ وفا

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ...نیکیوں میں اور خیر کے کاموں میں ایک دوسرے سے ”مقابلہ“ کریں..

”فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ“ [البقرہ (۱۴۸)]

کافر قومیں جو کرتی ہیں...وہ کرتی رہیں..تم ان کو نہ دیکھو کہ..ان کا رخ کس طرف ہے..تم ”خیر“ کے پیچھے دوڑو..اور اس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرو..اللہ اکبر کبیرا...

بس یہ آیت مبارکہ نازل ہونی تھی کہ....حضرات صحابہ کرام اور حضرات صحابیات (رضوان اللہ علیہم اجمعین) میں ایسے مقابلے شروع ہوئے کہ...تاریخ ان کی مثال لانے سے عاجز آگئی..

جہاد میں مقابلے..مال خرچ کرنے میں مقابلے..عبادت میں مقابلے..خدمت میں مقابلے..اور قربانی میں مقابلے....مکتوب میں گنجائش کم ہوتی ہے..ورنہ اس آیت مبارکہ کی تفسیر کچھ تفصیل سے عرض کرتا...اللہ تعالی ہمیں دنیا داری، مالداری، ذخیرہ اندوزی، شہرت اور نام و نمود کے ناجائز مقابلوں سے بچا کر....”خیرات“ یعنی اعمال صالحہ میں مقابلے کا ذوق نصیب فرما دیں..

لیجئے ”انفاق فی سبیل اللہ مہم“ کا دوسرا مقابلہ آپہنچا ہے..”مقابلۂ وفا“..اپنے ان پیارے اور عظیم شہداء کے ایصال ثواب کے لیے..جو سات مئی کی رات..بزدل مشرکین کے حملے کا نشانہ بنے..وہ قرآن پڑھتے ہنستے مسکراتے بچے..وہ شرم و حیا اور  علم و عمل کی جامع خواتین..وہ اہل عزم و اہل وفا ہمارے بھائی.....اللہ اکبر کبیرا...کیسی مثالی قربانی ہے..اور کیسی قابل رشک سعادت...خوف اور دھمکیوں کے ماحول میں جنہوں نے حضرات صحابہ کرام کی راہ چلتے ہوئے....ڈرنے اور بھاگنے سے انکار کر دیا..اور ”حَسْبُنَا  اللّٰهُ  وَ  نِعْمَ  الْوَكِیْلُ“ کا نعرۂ مستانہ لگا کر...بہادری اور شجاعت کی داستان اپنے خون سے رقم کر دی...وہ رات کتنی عجیب تھی..ہر طرف ان شہداء کرام کی خوشبو مچل رہی تھی..جہاں سے جنازے اٹھائے جا رہے تھے وہاں شکر کی کیفیت تھی..اور جہاں سے میزائل پھینکے گئے تھے وہاں ماتم کا سماں تھا...شہداء کرام کی کرامات ایسی ظاہر ہوئیں کہ..پھول جیسے معصوم بچے دشمن پر میزائل بن کر برسے..”المؤمنات“ کا لشکر دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے طول و عرض میں وجود پا گیا..اور وہ دن ہے  اور آج کا دن ہے کہ..دشمن اپنے مُرداروں کی تعداد میں روز اضافہ پاتا ہے اور وہ جگہ جہاں ویرانی پھیلائی گئی تھی وہاں آج ایسی آبادی ہے کہ سنبھالے نہیں سنبھل رہی..ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ..تبارک اللہ..

ہم پر لازم ہے کہ ہم ان بلند مرتبت شہداء کرام کے ساتھ ”اظہار وفا“ کریں..کیا معلوم اس عمل کی برکت سے ہمیں بھی ”اعلی قبولیت“ نصیب ہو جائے...چھبیس اور ستائیس رمضان المبارک....”مقابلۂ وفا“ کی جنونی محنت...اور ”شہداء غزوہ ہند سات مئی“ کے لیے اس کا ایصال ثواب..خصوصا ”المؤمنات“......اپنی بانی باجی جان شہیدہ رحمۃ اللہ علیہا کے لیے...اپنی محبت کا ثبوت..اپنی دعاء اور محنت سے دیں...

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله