22.05.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

معاہدہ سیدنا آدم (علیہ الصلٰواۃ والسلام)

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی کا شکر....ایمان پر...اسلام پر...قرآن پر..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر..تمام ملائکہ پر..تمام انبیاء کرام پر..تمام آسمانی کتابوں پر..آخرت کے دن پر..اور تقدیر پر کہ..ہر تقدیر کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے..

ان مبارک اور پیارے دنوں میں کل بروز جمعرات..ایک عظیم نعمت نصیب ہوئی..ایک پورا ہندو خاندان....”نور اسلام“سے ”منور“ہوا..(9) افراد نے اسلام قبول کیا..والحمدللہ رب العالمین..اللہ اکبر، اللہ اکبر لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ...صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم..

ہمارے پیارے غزہ کے عظیم مسلمان..پکے سچے مسلمان..مظلوم و مجبور مسلمان..ان تک ”ہدیہ“پہنچانے والے سب سے معتمد اور امانتدار ادارے نے ”قربانیوں“ کے لیے رابطہ کیا تھا...ایک حصہ `235` ڈالر..پوری گائے `1645` ڈالر..یعنی ایک پوری گائے تقریباً چار لاکھ باسٹھ ہزار `4٬62000` روپے...الحمدللہ ثم الحمدللہ..ایک سو گائے انکی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت..اللہ تعالیٰ نے عطاء فرمائی..اللہ تعالیٰ قبول فرمائے..ان ایک سو گائے میں ممکن ہے وہ بچھڑا بھی..غزہ والے تناول فرما لیں..جسکی تلاش میں یہودی مارے، مارے پھرتے ہیں...

اللہ اکبر، اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ، واللہ اکبر، اللہ اکبر وللہ الحمد...

کل بروز ہفتہ..اور پرسوں بروز اتوار....”مقابلۂ محبت“ ہے..نفل قربانی زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کی محنت..اور اس محنت کا ایصال ثواب..حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم..سے لے کر حضرت سیدنا آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام تک تمام انبیاء کرام علیہم الصلٰواۃ والسلام کو......بھائیو، بہنو! بڑے دن ہیں..بڑا مقابلہ ہے..اور بڑا ایصال ثواب ہے..جو جتنی محنت کرے گا اسیقدر نقد اور آخرت میں انعام پائے گا ان شاءاللہ..

ہم مسلمان ہیں...ہمارا معاہدہ..تمام انبیاء کرام پر ایمان لانے کا ہے..کسی ایک نبی کا انکار بھی کفر ہے.......یہ معاہدہ سیدنا آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام...تا سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے....یہی کامیابی والا معاہدہ ہے....یہی اصل معاہدہ ہے....

.... اللہ اکبر، اللہ اکبر لا الہ الا اللہ، واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد....

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله