23.05.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

انتظار

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی ہمیں زیادہ سے زیادہ...” مقبول سجدوں“ کی توفیق عطاء فرمائیں....

اللہ تعالی ان سب مسلمانوں کو...دارین کی عزت، سعادت اور عافیت عطاء فرمائیں..جو اچھی بات سنتے ہیں..اور مانتے ہیں..الحمدللہ آج ”نفل قربانی“ مہم کی بڑی اچھی کارگزاری آرہی ہے..الحمدللہ..جماعت کا مالیاتی نظام ”امانت“ پر مبنی ہے..ایک ایک قربانی کی نگرانی کی جاتی ہے..اور اسے محنت کے ساتھ مستحقین تک پہنچایا جاتا ہے..ماشاءاللہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ...

” واجب قربانی“ دینے کے لیے بہت سے مسلمان رابطہ کرتے ہیں..جماعت نے احتیاط کی وجہ سے یہ سلسلہ اس وقت بند کیا تھا جب...واجب قربانیوں کی آمد پانچ ہزار سے بھی اوپر پہنچ چکی تھی.....اہل ایمان کی آسانی کے لیے ان شاءاللہ اگلے سال..تمام تر شرعی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے....واجب قربانی بھی وصول کی جائے گی..مگر فی الحال ایک مخصوص تعداد رکھی جائے گی ان شاءاللہ..

غزہ کے لیے کئی مسلمان رابطہ فرما رہے ہیں کہ...وہاں قربانی دینی ہے..گزارش ہے کہ اب اس کا وقت نہیں رہا...اللہ تعالی آپ کی ”نیت“ اور ”جذبے“ کو قبول فرمائیں...

جس مسلمان کے ذمہ...رمضان کے فرض روزے ہوں..یا فرض نمازیں..یا ”سجدۂ تلاوت“وہ ان دنوں کو غنیمت جان کر...اپنی جان کی خلاصی کا عمل شروع کریں..ہمت کر کے ایک ایک قضا ”روزہ“ ادا کرتے جائیں...ہر نماز کے ساتھ ایک قضاء نماز بھی ادا کر لیا کریں..” نوافل“ اور ”سنن زوائد“ کی جگہ اپنے ”فرائض“ پورے کریں..اس کے لیے اللہ تعالی سے مدد اور توفیق بھی مانگا کریں.. اور جب تک سارے روزے، ساری رکعتیں..سارے سجدے ادا نہ کر لیں...اس وقت تک اس کے لیے فکر مند رہیں...

عید کے دن کی قربانی...عجیب عاشقانہ اور محبوبانہ عمل ہے..اس عمل سے اصل تو اللہ تعالی کی محبت ملتی ہے..ساتھ رزق میں بھی بے انتہا برکت ہوتی ہے..اس لیے اس عمل کو عشق و محبت کے مکمل جذبے سے ادا کریں..دکھاوے سے بچیں..ویڈیو اور تصویر بازی سے اسے آلودہ نہ کریں..شوق سے انتظار کریں کہ کب وہ لمحہ آئے گا..جب اتنی محبت اور اتنا اجر ہمیں نصیب ہوگا ان شاءاللہ...

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله